ملک کے منتخب نمائندے کہیں نہیں جا رہے‘ مریم نواز

 
0
364

لاہور دسمبر 31 (ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کے منتخب نمائندے کہیں نہیں جا رہے۔برطانوی جریدے کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر مریم نواز نے کہا کہ جلاوطنیاں اب عوام کے منتخب نمائندوں کا نہیں ۔ آمروں اور جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کا مقدر ہوں گی، انشا اللہ۔واضح رہے کہ برطانوی اخبار دی ٹائمز میں لکھے گئے آرٹیکل کے مطابق نوازشریف احتساب عدالت میں اپنے خلاف کرپشن ریفرنسز ختم کرنے کے بدلے ملک اور سیاست دونوں کو خیر باد کہنے پرتیارہیں۔