سردار ایاز صادق کی عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ  جاکراہل خانہ سے اظہا ر تعزیت ، فاتحہ خوانی کی 

 
0
392

لاہور، فروری 15 (ٹی این ایس): سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق معروف قانون دان وسابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیرمرحومہ کی رہائش گاہ گئے ۔ سردار ایاز صادق نے عاصمہ جہانگیر مرحومہ کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی ۔

اس موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق نے عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق کے حوالے سے گرانقدر خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔سردار ایاز صادق نے کہاکہ عاصمہ جہانگیرنے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے عملی جدوجہد کی اور آزاد عدلیہ کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے مرحومہ نے پوری زندگی جدوجہد کی۔عاصمہ جہانگیرمرحومہ کی قانون کے میدان میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا۔