علی پور کی2لڑکیوں نے ایک لڑکے سے پسند کی شادی کر لی

 
0
329

لاہور ،جنوری03(ٹی این ایس):علی پور کی رہائشی 2لڑکیوں علینہ ولد ملک ریاض حسین ،علیشبہ ولدمحمد ساجد نے ایک لڑکے سے پسند کی شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق ان دونوں لڑکیوں کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی مرضی سے جلال پور کے رہائشی محمد فراز کے ساتھ نکاح کیا اور دونوں محمد فراز کے ساتھ خوشی سے رہ رہی ہیں مگر لڑکیوں کے والدین کی جانب سے لڑکے محمد فراز کو مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی جان کے ساتھ محمد فراز کی جان کا بھی خطرہ ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔