انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 6 کروڑ 12 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

 
0
372

اسلام آباد ،جنوری03(ٹی این ایس) : وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 6 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی30کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ منگل کو پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے حکومت نے انسانی حقوق ڈویژن میں ادارہ جاتی اصلاحات میں 2کروڑ، پاکستان میں انسانی حقوق کے ایکشن پلان کے لئے 92 لاکھ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کے قیام کے لئے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔