نیب ریفرنسز یکجا کرنیکا معاملہ، رجسٹرار آفس نے نواز شریف کی 16 نومبرفیصلے کیخلاف اپیل مستردکر دی

 
0
329

اسلام آباد جنوری 4(ٹی این ایس)سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست خارج کیے جانے کے 16 نومبر کے فیصلے کیخلاف اپیل اعتراض لگا کر مسترد کر دی۔رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ کے 16 نومبر کے فیصلے کیخلاف اپیل قابل سماعت نہیں، 16 نومبر کو نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر اعتراضات کیخلاف اپیل خارج کی گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں نواز شریف کی اپیل پر سماعت کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھا تھا۔ نواز شریف نے چیف جسٹس کے 16 نومبر کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔