گنے کی مقررہ قیمت نہ ملنے پر نواب شاہ میں قومی شاہراہ پرگنے کے کاشت کاروں کا دھرنا ٗٹریفک کی آمدورفت متاثر

 
0
2297

نواب شاہ جنوری 4(ٹی این ایس)گنے کی مقررہ قیمت نہ ملنے پر نواب شاہ میں قومی شاہراہ پرگنے کے کاشت کاروں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔کراچی سے پنجاب ٹریفک کی آمد و رفت متاثرہو ئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شوگرملوں میں کرشنگ سیزن شروع نہ ہونے اورسرکاری نرخوں پرگنے کی خریداری نہ ہونے پرنوابشاہ میں کاشت کاروں کادھرنادوسرے روز بھی جاری رہا جبکہ رحیم یارخان میں ریلوے ٹریک پرکسانوں کادھرناختم ہوگیاجس کے بعد مختلف مقامات پررکی ہوئی ٹرینیں اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئیں۔نواب شاہ میں شاہ پورجہانیاں کے قریب قومی شاہراہ پرگنے کے کاشت کاروں نے دھرنادیا جس کے باعث سندھ سے پنجاب آنے اور جانیوالی ٹریفک شدید متاثرہوئی۔اْدھررحیم یارخان میں گنے کے کاشتکاروں نے چوہدری شوگرمل کی بحالی کیلئے ریلوے ٹریک پراحتجاج کیا۔ترنڈہ سوائے خان میں کسانوں کے احتجاج کے باعث ریلوے ٹریک بندتھاجس کی وجہ سے مختلف مقامات پرٹرینوں کوروک لیاگیاتھاتاہم مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی پرکسانوں نے ددھرناختم کردیا۔