گھوٹکی‘آپس میں بات کرنے پرلڑکی اورمنگیترقتل

 
0
310

گھوٹکی جنوری 4(ٹی این ایس)آپس میں بات کرنے پر ماموں نے بھانجی اوراس کے منگیترکو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق گھوٹکی کے نواحی گاؤں ننی واہی کی رہائشی نذیراں اپنے منگیترشاہد سے بات کررہی تھی کہ ماموں نے دیکھ لیا۔ دونوں کو ساتھ دیکھ کر اسے غصہ آگیا اور اس نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق نذیراں اور شاہد منگیتر ہونے کے علاوہ آپس میں کزن بھی تھے، لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو نذیراں کے ماموں ہیں۔