چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے ،مفاد عامہ کی درخواستوں کی سماعت کرینگے

 
0
391

کراچی ستمبر 2(ٹی این ایس)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے ، چیف جسٹس پاکستان آج مفاد عامہ کی درخواستوں کی سماعت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج چھٹی کے روز بھی کراچی میں عدالت لگا لی،چیف جسٹس پاکستان بنچ کی سربراہی میں مفاد عامہ کی درخواستو ںپر کریں گے ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے مظاہرین کو طلب کر لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس نے ضیاالدین ہسپتال کا دورہ کیا اور زیرعلاج شرجیل میمن کے کمرہ کا معائنہ کیا جہاں سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔