رحیم یار خان،ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی 2 واردات ڈکیت گینگ شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین کر فرار

 
0
328

رحیم یار خان ستمبر 2(ٹی این ایس)سٹریٹ کرائم کا جن بے قابو پخانپور روڈ تھانہ سہجہ کی حدود میں ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی 2 واردات ڈکیت گینگ شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے ، نہ معلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر مقامی تاجر اور میڈیسن کمپنی کے ملازمین کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا، پولیس زرائع کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات گڑھی روڈ، جبکہ دوسری واردات ریلوے پھاٹک سہجہ کے قریب پیش آئی ، مزاحمت کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سہجہ منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق 3 نہ معلوم مسلحہ ملزمان کالے کلر کی 125 موٹر سائیکل پر سوار تھے، واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی خانپور جاوید اختر زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے،۔