6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش سے متعلق کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کے لیے تفتیشی افسر کو 15 جنوری تک مہلت 

 
0
318

کراچی جنوری 4(ٹی این ایس)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش سے متعلق کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کے لیے تفتیشی افسر کو 15 جنوری تک مہلت دے دی۔ مقامی عدالت میں 6 سالہ بچی شمسہ سے زیادتی کی کوشش سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمے کا عبوری چالان جمع کرایا گیا۔ عدالت میں عبوری چالان جمع کراتے ہوئے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف تفتیش کا عمل جاری ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے پر حتمی چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ حتمی چالان جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظو رکرتے ہوئے مزید کارروائی 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ واقعہ 10 دسمبر کو ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، جہاں 53 سالہ ملزم ناصر علی 6 سالہ بچی شمسہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ ملزم کے خلاف دفعہ 376 کے تحت ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج ہے۔