ظافر قتل کیس کے شریک ملزم جنید شاہ کی شناخت پریڈ کرانے کے لیے تفتیشی افسر کی جانب سے دائردرخواست مسترد 

 
0
325

کراچی جنوری 4(ٹی این ایس)ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ظافر قتل کیس کے شریک ملزم جنید شاہ کی شناخت پریڈ کرانے کے لیے تفتیشی افسر کی جانب سے دائردرخواست مسترد کر دی۔ مقامی عدالت میں ظافر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے قتل کیس کے شریک ملزم جنید شاہ کی شناخت پریڈ کے لیے درخواست دائر کرائی گئی تاہم عدالت نے ملزم کی شناخت پریڈ کے لیے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ملزم جنید شاہ کی ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی کی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم جنید شاہ دیگر ملزمان خاور برنی اور عبدالرحمن کے ساتھ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔