آل پاکستان مسلم لیگ نے 7 جنوری کو لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کی اجازت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا 

 
0
317

کراچی جنوری 4(ٹی این ایس)آل پاکستان مسلم لیگ نے 7 جنوری کو لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کی اجازت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ ہم سیاسی طور پر پر امن ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ساؤتھ ریجن محمد اسلم مینائی اور دیگر عہدیداران نے 7 جنوری کو لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کی اجازت کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرائی۔عدالت میں دائر درخواست میں ہوم سیکرٹری، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، ڈی سی سینٹرل، ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایچ او لیاقت آباد و دیگر کو فریق بنایا گیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہم سیاسی طور پر پرامن ہیں۔ سیاسی مہم چلانے حق محفوظ رکھتے ہیں۔ لیاقت آباد فلائی اوور پر اس سے قبل متحدہ پاکستان اور پی ایس پی جلسہ کر چکی ہیں لیکن ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتظامیہ کو 7 جنوری کو لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کی این او سی کے لیے درخواست مگر انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ عوامی رابطہ مہم ہمارا جمہوری حق ہے مگر مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کارکنان کو ہراساں کر رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جلسے کی تیاریوں پر 60 لاکھ سے زائد خرچہ کر چکے ہیں۔ لہذا عدالت انتظامیہ کو 7 جنوری کو جلسے کی اجازت دینے کی ہدایات جاری کرے۔