جڑواں شہر میں تمام سی این جی سٹیشنز کی گیس سپلائی بحال کر دی گئی

 
0
433

اسلام آباد/ راولپنڈی جنوری 5(ٹی این ایس)جڑواں شہر میں نو دن کی بندش کے بعد تمام سی این جی سٹیشنز کی گیس سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے ستائیس دسمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں گھریلو صارفین کو گیس کی کمی سے بچانے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد میںتمام سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی روکنے کا حکم جاری کر دیا تھاجسے اب واپس لے لیا گیا ہے۔اس فیصلے کے بعد آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزیرہنما غیاث عبداللہ پراچہ اور مرکزی چئیرمین اشعر حلیم نے وزارت پٹرولیم اور دیگر محکموں کے مجاز حکام سے مزاکرات کئے اور انھیں قائل کیا کہ سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی سے گھریلو صارفین کیلئے گیس کا پریشرکم نہیں ہو گا کیونکہ سی این جی سٹیشن مقامی گیس استعمال ہی نہیں کر رہے اور بندش سے حکومت کو بھاری نقصان ہو گا اور یہ کہ پائپ لائنوں میں وافر مقدار میں اضافی گیس موجود ہے۔ اس پر حکومت نے انتظامیہ کو گیس کی بحالی کے احکامات جاری کر دئیے ۔