ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائیاں، آئی ای ڈیز دھماکہ خیز مواد برآمد ،افغان باشندوں سمیت مشتبہ افراد گرفتار

 
0
10912

کوئٹہ جنوری 5(ٹی این ایس) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت ایف سی اور حساس اداروں کی کاروائیاں آئی ای ڈیز دھماکہ خیز مواد برآمد ،افغان باشندوں سمیت مشتبہ افراد گرفتار آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد اور خوشحالی بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی کاروائیوں میں اضافہ کیا گیا ہے ایف سی بلوچستان نے حساس اداروں کیساتھ ملکر بلوچستان کے علاقوں سوئی ،مسلم باغ ،بارکھان ،سمبازہ ،لورالائی ،میختر اور مستونگ کے علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد اور غیر قانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا اور اسلحے ،گولیاں ،دھماکہ خیز مواد اور آئی ای ڈیز کی کھیپ برآمد کرکے قبضے میں لے لی مزید کاروائی جاری ہے ۔