تمام لوگ عہد کریں کہ تحفظ ختم نبوت تحریک میں ساتھ دیں گے ٗ پیر خواجہ حمیدالدین سیالوی 

 
0
326

سرگودھاجنوری 6(ٹی این ایس) سرگودھا کے سجادہ نشین پیر خواجہ حمیدالدین سیالوی نے کہا ہے کہ تمام لوگ عہد کریں کہ تحفظ ختم نبوت تحریک میں ساتھ دیں گے۔انہوں نے ہدایت کی احباب قافلوں کی شکل میں داتادربارپہنچیں گے اورحاضری دیتے ہوئے دا ب کو محلوظ خاطررکھیں۔خواجہ حمیدالدین سیالوی کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے استعفے تک داتادربارقیام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت فارم میں تبدیلی کرنے والوں کوبھی کیفرکردارتک پہنچناہوگا۔ہم پاکستان میں آقاکی ناموس کی جنگ لڑرہے ہیں۔تمام عاشقان رسول کو میراپیغام پہنچادوکہ نوجنوری کو داتادربارپہنچیں۔سیال شریف میں خواجہ حمیدالدین سیالوی کا مریدین سے خطاب کیا اور کہا کہ ہمارا موقف دوٹوک ہے جس میں کسی لچک کی گنجائش نہیں حکمران جان لیں کہ ہم تحفظ ختم نبوت کے لئے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔