ذولفقار علی بھٹو شہید کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی برطانیہ کی جانب سے لندن میں شاندار تقریب کا اہتمام 

 
0
406

لندن جنوری 6(ٹی این ایس)پیپلز پارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو شہید کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی برطانیہ کی جانب سے لندن میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید تھے جبکہ تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نے کی۔تقریب کے میزبان پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم تھے۔تقریب میں آصف خان،چوہدری ہارون رشید،مشتاق لشاری،نعیم عباسی،محمد سلطان،ڈاکٹر خالد باجوہ،محترمہ ناہیدمہدی،چوہدری نثار،میاں شاہجہان،خواجہ الف دین کے علاوہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مہمان خصوصی چوہدری قاسم مجید نے ذولفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری قاسم مجید،صدر تقریب محسن باری اور میزبان میاں سلیم نے قائد عوام شہید ذولفقارعلی بھٹو شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام پاکستان کے غریب،مزدور،کسان اور معاشرے کے پسئے ہوئے طبقات کے لئے مسیحا بن کر سامنے آئے،پاکستان کے پسئے ہوئے طبقات کو آواز حق بلند کرنا سیکھائی۔پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھ کر یہ واضح پیغام دے دیا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جماعت ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پیپلز پارٹی کا ہر کارکن جدوجہد کرتا رہیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے۔