امریکا کے ساتھ پاکستان کا کوئی اتحاد نہیں رہا -خواجہ آصف

 
0
579

اسلام آباد جنوری 7(ٹی این ایس)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ امریکی سیکورٹی امداد کی معطلی کے بعد امریکا سے اتحاد ختم سمجھتے ہیں۔ امریکا کے ساتھ پاکستان کا کوئی اتحاد نہیں رہا اتحادی ایسا سلوک نہیں کرتے۔امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ2001ءمیں امریکا کی افغانستان مہم میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی امریکی مہم میں شامل ہونے سے پاکستان میں دہشت گردی نے جنم لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان مزاحمت کاروں کے خلاف گئے تو یہ جنگ دوبارہ پاکستان کی سرزمین پر لڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تنہا نہیں ہمارے پاس دوسرے اتحادیوں کے آپشن موجود ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا اور اب امریکا اپنی شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے افغان مزاحمت کاروں کے خلاف گئے تو یہ جنگ دوبارہ ہماری سرزمین پرلڑی جائے گی۔