لندن کی پینٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی،ملازمین کو بحفاظت نکال لیاگیا

 
0
391

لندن جنوری 9(ٹی این ایس)لندن کے علاقے واٹر لو کی پینٹ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس پر کچھ ہی گھنٹوں بعد قابو پالیاگیاجبکہ تمام ملازمین کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا گیا، واقعے میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ لگنے کے باعث فیکٹری کے گودام سے اٹھنے والے دھوئیں کے کالے بادل دور تک پھیل گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو اس علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کردی گئی،15 فائر انجن اور 90 فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں مدد کی،فائربریگیڈ حکام کے مطابق ملازمین کو باہر نکال لیا گیا تاہم واقعے میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔