( ن )لیگ کا سندھ کے ناراض رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ ٗ ٹاسک مریم نواز کو مل گیا

 
0
636

اسلام آباد جنوری 9(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن )نے سندھ کے ناراض رہنماؤ ں کومنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ان رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک مریم نواز کودیدیا۔الغوث ہاؤس ذرائع کے مطابق مریم نواز نے (ن )لیگ کے سابق اور ناراض رہنما غوث علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔غوث علی شاہ نے مریم نواز کو خیرپور آنے کی دعوت دی۔مریم نواز آئندچند دنوں میں خیرپور سے دوروں کا آغاز کریں گی اور غوث علی شاہ سے ملاقات کریں گی۔وہ غوث علی شاہ کو منانے ان کے آبائی علاقے گاڑی موری جائیں گی۔غوث علی شاہ (ن )لیگ کے پرانے اور اہم رہنماؤں میں شامل رہے ہیں ۔