آئی ایم ایف، عالمی اور ایشین بینک بھی امریکا کے ہتھیار ہیں،ماہرین معاشیات

 
0
363

واشنگٹن جنوری 11(ٹی این ایس) ماہر معاشیات نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کی عسکری امداد معطل ہونے کے بعد ملک میں چین کی تجارتی سرگرمیوں سے معاشی اشاریئے مثبت رہے تاہم اگر واشنگٹن نے مالیاتی قرض کا تقاضہ کیا تو حالات یکسر مختلف اور ناقابل برداشت ہوں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین معاشیات نے بتایاکہ گزشتہ برسوں سے امریکی امداد کا سلسلہ تنزلی کا شکار تھی لیکن پاکستان کی اقتصادی گراف چین کی وجہ سے مثبت رہا۔عالمی بینک کے ماہر معاشیات محمد وحید نے کہاکہ پاکستان کی معیشت میں توازن ترقی کی ایک جھلک ہے جس کی ایک بڑی وجہ عالمی بنیک، عالمی مالیاتی اداے (آئی ایم ایف) اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے سرمایہ کاری ہے اور واشنگٹن ان اداروں کو سب سے زیادہ قرض دیتا ہے۔

انہوں نے خبر دار کیا کہ حکومت کو ٹیکس نیٹ کو بہتر کرنے اور تجارتی خسارہ کنڑول کرنے لیے مثبت حکمت عملی اپنانا ہو گی ورنہ گردشی قرضوں کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔محمد وحید کا کہنا تھا کہ دسمبر 2017 میں اسلام آباد نے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کے انٹرنیشل بانڈز کا اجزا کیا جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔