ابوظبی میں گاڑی صاف نہ رکھنے پر تین ہزاردرھم جرمانہ عائد

 
0
460

ابوظبی جنوری 11(ٹی این ایس)متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظبی کی بلدیہ نے گاڑی صاف نہ رکھنے پر 3000 درہم کا جرمانہ مقرر کر دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلدیہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ وہ اپنی گاڑیوں کی صفائی کا خیال رکھیں وگرنہ ان پر تین ہزار درھم تک کا جرمانہ او رگاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔پہلی خلاف ورزی پر بلدیہ سے رجوع کرنے والے کو 50 فیصد تک رعایت دی جا سکے گی البتہ دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کر دیا جائے گا۔ گاڑی کی ضبطی پر آنے والے اخراجات مالک سے وصول کئے جائیں گے۔ابوظبی کی بلدیہ کے افسران نے صنعتی علاقے میں چھاپے مار کر 178 گاڑیوں کے مالکان کو انتباہ جاری کیا۔ مالکان اپنی گاڑیوں سے لاپروائی برت رہے تھے۔ تین دن کے اندر اندر انہیں بلدیہ سے رجوع کرنا ہوگا وگرنہ گاڑی اٹھوا لی جائے گی۔ ماضی میں مہلت کا دورانیہ تین دن کے بجائے چودہ دن تھا۔