بھارت نے موسمی مشاہدات کے لیے سٹیلائٹ خلا میں بھیج دی

 
0
391

نئی دہلی جنوری 12(ٹی این ایس)بھارت نے موسمی مشاہدات کے لئے اپنی 100 ویں سٹیلائٹ خلا میں بھیج دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے خلائی اسٹیشن سے جمعہ کو سنگل مشن کے ذریعے 31سٹیلائٹس کو ایک ساتھ خلا میں روانہ کیا گیا، خلا میں بھیجی گئی سٹیلائٹس بھارت کے علاوہ دیگر 6 ملکوں کی بھی ہیں۔خلا میں بھیجی جانے والی تمام سٹیلائٹس میں موسم کا مشاہدہ کرنے والی سٹیلائٹ، نینو اور مائیکرو سٹیلائٹس شامل ہیں۔