2017 ء کے دوران ٹرانسفارمرز کی ملکی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

 
0
360

اسلام آباد ،جنوری13(ٹی این ایس):سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران ٹرانسفارمرز کی ملکی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ ہوا ۔بینک کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق 2017ء کے دوران ٹرانسفارمرز کی قومی پیداوار 37 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ 2016ء میں 32 ہزار یونٹس کی پیداوار حاصل ہوئی تھی، اس طرح 2016 ء کے مقابلے میں 2017ء کے دوران ٹرانسفارمرز کی ملکی پیداوار میں 5 ہزار یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔