رہنماء پی ٹی آئی حلیم عادل کیخلاف کارسرکارمیں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کامقدمہ درج

 
0
398

کراچی جنوری 13(ٹی این ایس): تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ پرکارسرکارمیں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کرنے پرمقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے میں ملیر میں ابراہیم حیدری تھانے میں حلیم عادل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔حلیم عاد ل اور جمیلہ بی بی پرکارسرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیرکے مطابق رہنماء پی ٹی آئی حلیم عادل ،جمیلہ بی بی اورمشتعل افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ اور کارسرکار میں مداخلت کامقدمہ اسکول انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیاگیا۔ایس ایس پی راؤ انوار نے کہاکہ سستی شہرت کیلئے کوئی ملزم کاگلا بھی دبا سکتاتھا۔حلیم عادل کیخلاف مقدمہ ابراہیم حیدری تھانے میں درج کیاگیا۔واضح رہے تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل نے بچی سے زیادتی کے مبینہ ملزم پرپولیس وین میں گھس کر تشدد کیا تھا۔حلیم عادل نے ملزم پرتشدد کرتے ہوئے کہاکہ پولیس موبائل میں کیوں بیٹھے ہو؟