آصفہ بھٹو زرداری ٹنڈوالہ یار سے الیکشن میں حصہ لیں گی

 
0
2096

اسلام آباد جنوری 13(ٹی این ایس) پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو لیاری اور ٹنڈو الہ یار سے الیکشن لرانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ پی پی رہنمائوں کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ آصفہ بھٹو کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی کو عملی سیاست میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے فیصلے کے مطابق آصفہ بھٹو کراچی کے حلقے لیاری اور ٹنڈو الہ یار سے الیکشن لڑیں گی ان کے لئے این اے 248 اور 223 کے حلقے مختص کر دیئے گئے ہیں ۔دوسری جانب پارٹی کی مرکزی قیادت نے مقامی قائدین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دونوں حلقوں میں سیاسی سرگرمیوں کا بھرپور آغاز کیا جائے تاکہ آئندہ انتخابات میں آصفہ بھٹو کو بھاری اکثریت سے جتایا جا سکے ؒ۔