مجھے بھی بچپن میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا

 
0
601

کراچی ،جنوری15(ٹی این ایس):قصور کی ننھی زینب کو زیاادتی کے بعد قتل کیے جانے کے واقعہ نے جہاں پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے وہیں شوبز کے ستارے بھی ننھی زینب کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آئے۔ زینب سے جنسی زیادتی اور اس کے قتل کے واقعہ پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں نے اپنے بچپن کی تلخ یادوں کا تذکرہ بھی کیا۔ معروف ماڈل و اداکارہ فریحہ الطاف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ مجھے 6 سال کی عمر میں میرے باورچی نے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا تھا،میرے والدین نے باورچی کے خلاف ایکشن تو لیا لیکن سب لوگ ایسے خاموش تھے جیسے وہ میرے لیے شرمندگی ہو، آج 34 سال کی عمر میں مجھے احساس ہوتا ہے کہ اس چیز نے کس طرح میری زندگی پر اپنا اثر جمائے رکھا۔