بھارت فوجی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آوازدبانے میں کامیاب نہیں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

 
0
399

اسلام آباد،جنوری15(ٹی این ایس): ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ بھارت فوجی ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی آوازدبانے میں کامیاب نہیں ہوگا، اس کی تشدد آمیزپالیسیاں کارآمد ثابت نہیں ہورہی ۔ ایک انٹرویو میں ڈاکٹرمحمدفیصل نیبھارتی فوج کے سربراہ کے دھمکی آمیزبیانات پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا بھارت فوجی ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی آوازدبانے میں کامیاب نہیں ہوگا ، کشمیرکے تنازع کاواحدحل مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام رائے شماری کے انعقاد میں مضمر ہے جس کاسلامتی کونسل کی قراردادوں میں وعدہ کیاگیاہے۔ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاکہ بھارت کے حالیہ بیانات سے اس کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے کیونکہ اس کی تشدد آمیزپالیسیاں کارآمد ثابت نہیں ہورہی ہیں۔