2018 کے انتخابات میں پھر کامیابی مسلم لیگ (ن) کے قدم چومے گی اور مخالفین فیس بک تک محدود رہیں گے

 
0
441

اسلام آباد،جنوری15(ٹی این ایس):وفاقی وزیر ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے جو الیکشن میں عوام سے وعدے کئے تھے الله کے فضل و کرم سے پورے کئے، حافظ آباد کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ہیں۔ پیر کوضلع حافظ آباد کے علاقہ کوٹ قادر بخش میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی، تنقید کرنا آسان ہے، کام کرنا بہت مشکل ہے، ہم نے کام کر کے دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء الله اپنی کارکردگی کی بنا پر 2018ء کے انتخابات میں پھر کامیابی مسلم لیگ (ن) کے قدم چومے گی اور مخالفین فیس بک تک محدود رہیں گے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا اب الله کے فضل و کرم سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارا نصب العین ہے۔