لاہور ہائیکورٹ،17 جنوری کو حکومت مخالف احتجاج اور دھرنے فوری روکنے کیلئے استدعا مسترد

 
0
326

لاہور ،جنوری15(ٹی این ایس):لاہور ہائیکورٹ نے 17 جنوری کو حکومت مخالف احتجاج اور دھرنے فوری روکنے کیلئے استدعا مسترد کر دی‘ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومتی موقف سن کر فیصلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ عوام کی منتخب کردہ حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان غیر قانونی اور آئین کے آرٹیکل 124 اے کی خلاف ورزی ہے۔

درخواستگزار وکیل نے بتایا کہ اس طرح کے احتجاج سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے لہذا اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو 17 جنوری کو دھرنا دینے سے روکنے کا حکم دیا جائے عدالت نے حکم امتناعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔