نیب کی 3رکنی ٹیم ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ کی سربراہی میں برطانیہ پہنچ گئی

 
0
348

اسلام آباد ،جنوری16(ٹی این ایس): نیب کی 3رکنی ٹیم ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ کی سربراہی میں برطانیہ پہنچ گئی، ٹیم سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں کی فلیگ شپ کمپنیوں کی چھان بین کےلیے برطانیہ پہنچی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ کی سربراہی میں3 رکنی نیب ٹیم آج برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے حکام سے ملاقات کرے گی۔نیب ٹیم برطانوی لینڈ رجسٹری اور کمپنی ہوم نامی آڈٹ فرم کے حکام سے ملاقات کرے گی تاہم3 رکنی ٹیم میں ڈی جی نیب ظاہر شاہ، ڈائرکٹر رضوان احمد اور انویسٹی گیشن افسر محمد کامران شامل ہیں۔