ورکنگ بانڈری پربھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری

 
0
537

سیالکوٹ ،جنوری19(ٹی این ایس):بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ بانڈری پر مسلسل دوسرے روز بھی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ جاری، بھارتی فائرنگ سے مزید 2 پاکستانی شہید اور زخمی ہوگیا، پنجاب رینجرز کی منہ توڑ جوابی کاروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں ۔ جمعہ کو بھارتی فورسز نے پھر ورکنگ بانڈری کے ہرپال،، باجڑہ گھڑھی اور سجیت گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی ، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ، لاشوں اورزخمی کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا ۔دوسری جانب پنجاب رینجرز کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا، جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔