اسلام آباد 10 مئی 2022 (ٹی این ایس): وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری آزاد کشمیرکو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔محمد عثمان چاچڑ کو چیف سیکرٹری آزادکشمیر تعینات کردیا گیا ہے
چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن مقرر کردیا گیا ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن مصدق احمد خان کو فنانس ڈویژن میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے ۔