وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پارلیمنٹ ہائوس آمد پر پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ 22منٹ تک کیلئے بند

 
0
311

اسلام آباد ،جنوری19(ٹی این ایس):وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پارلیمنٹ ہائوس آمد پر پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ 22منٹ تک کیلئے بند کردیئے گئے،صحافیوں سمیت پارلیمنٹ ہا ئوس کے اسٹاف کو روٹ لگا کر روک دیا گیا، وزیر اعظم کے نکلنے تک اندر والے اندر اور باھر والے باھر محسور ہو کر رہ گئے۔ جمعہ کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پارلیمنٹ ہائوس آمد پر پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ 22منٹ تک کیلئے بند کردیئے گئے،صحافیوں سمیت پارلیمنٹ ہا ئوس کے اسٹاف کو روٹ لگا کر روک دیا گیا جب تک وزیر اعظم پارلیمنٹ ہا ئوس سے نہ نکلے تب تک اندر والے اندر اور باھر والے باھر محسور ہو کر رہ گئے بائیس منٹ تک باھر روکے رکھنے پر صحافیوں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے بھی کھا ہے کہ دو منٹ سے زیادہ روٹ نھیں لگانا چا ہیے یہ تو پارلیمنٹ ہائوس ھ ہے یہاں تو اتنی دیر تک روٹ نھیں لگانا چا ہیے اس سے پہلے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گذر گاہ سے اہلکاروں نے فاروق ستار کو بھی راستہ خالی کرنے کا کھا تھا۔