ملک میں صنعتوں کے قیام کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے: وزیر داخلہ

 
0
9859

کراچی،جنوری 20 (ٹی این ایس):وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام امن پر یقین رکھتے ہیں اور خطہ میں دیر پا امن کے قیام کیلئے انتھک کوششیں کررہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج شام کراچی میں عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں صنعتوں کے قیام کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے ۔اس سے قبل احسن اقبال نے گوادرہ کا دورہ کیا ہے اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔

وزیر داخلہ کو گوادر ایکسپو2018کے انتظامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر داخلہ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں انہیں پاک چین اقتصادی اہداری کے بارے میں بریفنگ دی