وزیر اعظم کی ترقیاتی رجحانات کو برقراررکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے اور ترجیحات کے عمومی نظام کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کو جاری رکھنے کی ہدایت

 
0
541

اسلام آباد،جنوری 20 (ٹی این ایس):وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترجیحات کے عمومی نظام کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوششوں کو جاری رکھنے اورترقیاتی رجحانات کو برقراررکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وہ 2018 میں پاکستان کے جی ایس پی پلس کے درجے کو بحال رکھنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے جائزے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔کامرس ڈویژن نے اجلاس کو جی ایس پی پلس کے تقاضے پورے کرنے کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں بتایا گیاکہ پاکستان کی طرف سے معیاری جائزہ پہلے ہی پیش کیاجاچکا ہے اور یورپی یونین اس کا جائزہ لے چکی ہے۔کامرس ڈویژن نے مزید بتایا کہ معیاری تجزے کے جائزے کے بعد مثبت پیش رفت متوقع ہے اور آئندہ تین برسوں کی مدت کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہوجائے گا ۔یہ بھی بتایاگیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات میں بیالیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور کپڑے کی تیار مصنوعات میں اٹھاسی فیصد اضافہ ہوا ہے۔