قومی کرکٹر شعیب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ

 
0
276

نیوزی لینڈ ،جنوری 20(ٹی این ایس):قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے شعیب ملک کو 7 سے دس دن آرام کرنے کا مشورہ دے دیا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹور مینجمنٹ کمیٹی نے فزیو تھیراپسٹ سے مشاورت کے بعد شعیب ملک کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔ خیال رہے کہ شعیب مک کو ہیملٹن میں چوتھے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈرز کی گیند سر پر لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔زخمی ہونے کی وجہ سے شعیب ملک پانچواں ون ڈے میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک ایک دو روز میں وطن واپس آجائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز پیر سے شروع ہو گی۔