ملک میں معصوم بچوں کےساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ ہوسکی

 
0
351

جڑانوالہ ،جنوری 21(ٹی این ایس):ملک میں معصوم بچوں کےساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ ہوسکی۔ جڑانوالہ میں 18سالہ نوجوان نے 6سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرڈالی،تاہم اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جڑانوالہ میں تھانہ صدرکےعلاقے میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔ 18سالہ نوجوان حمزہ گلی میں کھیلتی ہوئی ایک6 سالہ بچی کواپنے ساتھ کھیتوں میں لے گیا۔

تاہم اہل محلہ کو شک ہوا تو لوگوں اس کو کھیتوں میں زیادتی کی کوشش کرنے کے دوران عین موقع پرپکڑ لیا۔ مشتعل لوگوں نے حمزہ کو تشدد کو نشانہ بھی بنایا تاہم ملزم حمزہ کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تھانہ صدر کو6 بچی کی والدہ نے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دےدی ہے۔ درخواست پرپولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔