آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل:وزیراعلیٰ شہبازشریف بیان ریکارڈ کروانےنیب آفس پہنچ گئے

 
0
343

لاہور جنوری 22(ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نیب آفس پہنچ گئے ہیں،شہباز شریف آشیانی ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق نیب کواپنا بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیب کی جانب سے طلبی پر آج اپنا بیان ریکارڈ کروانے نیب دفتر پہنچ گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پرآشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی تعمیر کیلئے ایک کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کرکے دوسری من پسند کمپنی کو کنٹریکٹ دینے کا الزام ہے۔جس کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیراعلیٰ شہباز شریف دستاویزی ریکارڈ لیکر نیب پہنچے ہیں۔شہباز شریف نیب حکام کے سامنے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق تمام چیدہ چیدہ معاملات سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو میرا عوام کے ہاتھ اور میرا گریبان ہو گا۔