کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، سیاسی جماعت کے بھتہ خوروں سمیت 38مشتبہ افراد کوگرفتار، اسلحہ برآمد

 
0
420

کراچی جنوری22(ٹی این ایس) کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سیاسی جماعت کے بھتہ خوروں سمیت 38مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق سرجانی سیکٹر 36 میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق 6پولیس موبائلوں اور 4 موٹرسائیکلوں کی مدد سے مختلف تھانوں کی نفری نے گھر گھر تلاشی لی۔سرچنگ کے دوران32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا،جس کے دوران شناختی کوائف کی تصدیق کے ساتھ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔ادھرمومن آباد سے بھی دو ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا،ملزمان کی شناخت اکبر اور قاسم کے نام سے ہوئی۔کورنگی کے ایریا سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سیاسی جماعت کے4 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا،ملزمان کے خلاف بھتہ خوری کی شکایات ملی تھیں۔ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے