آخری دہشتگردکے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ٗ وزیر داخلہ

 
0
384

اسلام آباد جنوری23(ٹی این ایس)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ آخری دہشتگردکے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ٗ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج اور پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ٗ تمام شہدا ہمارے ہیروز ہیں ٗپاکستان کو مکمل محفوظ بنا کر ہی دم لینگے ٗ اگر آج پاکستان میں کسی کے خلاف مذہب کی بنیاد پر کسی سے تعصب رکھیں گے تو تحریک پاکستان کی نفی کرینگے ٗانڈیا اور اسرائیل کے وزرا ئے اعظم کے مذاکرات کی باز گشت سنائی دیتی ہے تو ٹرمپ کی ٹوئٹ کے اندر چھپے پیغام بھی نظر آتا ہے ٗ ہماری قربانیوں کا اعتراف کیا جائے ہم کسی کو پاکستان میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دینگے ٗاگر ایک دوسرے پر انگلی اٹھائیں گے تو اسکا فائدہ دہشتگرد اٹھائیں گے۔

منگل کو اسلام آباد پولیس لائنزمیں پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سی ٹی ایف کی شمولیت سے پولیس کی قوت میں اضافہ ہوا ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی برسوں سے دہشتگردی کے ناسور کو جھیل رہا ہے ٗپولیس اور مسلح افواج نے گراں قدر قربانیاں دیں ہیں ٗانٹیلی جنس اداروں کے ساتھ عوام نے بھی بے پناہ قربانیاں دیں ہیں ٗتمام شہدا ہمارے ہیروز ہیں پوری قوم انکی مرہون منت ہے ٗہم اپنے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جوان اپنے حلف کی لاج رکھنی ہے اور اپنے تربیت کا درست استعمال کرنا ہے ٗ قوم کے بیٹیاں بھی اپنے ملک کیلئے قربانی دینے کو تیار ہیں ٗملک سیکورٹی ایشوزکے باعث سرمایہ کاری پر برے اثرات پڑے ٗحکومت نے ان چیلنج کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پہلے بیس گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی اب بیس گھنٹے بجلی آرہی ہے ٗرواں برس لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کردیں گے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کی کمر توڑ دی گئی ہے ٗقوم کو اپنے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے ٗ یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک مکمل محفوظ نہ ہوجائے ٗجب تک ایک ایک دہشت گردی ختم نہیں ہوتا جنگ جاری رہے گی ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پرامن اور خوشحال پاکستان قوم کو دینا چاہتے ہیں ٗہر شخص کو بلا امتیاز انکے حقوق دینا چاہتے ہیں ٗیہ وہ قائد اعظم کا پاکستان جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی تھیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر آج پاکستان میں کسی کے خلاف مذہب کی بنیاد پر کسی سے تعصب رکھیں گے تو تحریک پاکستان کی نفی کرینگے ٗپاکستان ایک خاندان اور گلادستے کی طرح ہے ہم نے اسکی حفاظت کرنی ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دوہزار سے زائد علما نے فتوی جاری کیا ہے کہ آئین اسلام کے مطابق ہے ٗ امن اور ترقی چولی دامن کا ساتھ ہے جہاں امن نہ کو ترقی آنکھ چرا جاتی ہے ٗہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے قوم اب ترقی کے راستے پر گامزن ہوچکی ہے ٗدس برسوں میں ترقی کی اب مزید ترقی کرینگے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے دشمن ہمیں لڑانا چاہیے ہیں ٗانڈیا اور اسرائیل کے وزرا ئے اعظم کے مذاکرات کی باز گشت سنائی دیتی ہے تو ٹرمپ کی ٹوئٹ کے اندر چھپے پیغام بھی نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صرف ریاست کی اجازت سے جہاد کیا جاسکتا ہے ٗامن کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ہم نے اقتصادی جنگ جیتنی ہے ٗ اگر کسی نے پاکستان پر میلی آنکھ ڈالے گا وہ جان لی یہ قوم مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ٗہم ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری قربانیوں کا اعتراف کیا جائے ہم کسی کو پاکستان میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دینگے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نہ ہی اپنے ملک کی سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کی اجازت دینگے ٗہمیں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے اشتراک کرنا ہوگا ٗاگر ایک دوسرے پر انگلی اٹھائیں گے تو اسکا فائدہ دہشتگرد اٹھائیں گے۔