پارلیمان کے تقدس پر بحث کے لئے ایک دن مختص کر لیں جس میں ایک دوسرے کا مؤقف سنا جائے، محمود خان

 
0
587

اسلام آباد ،جنوری 23(ٹی این ایس):پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یہ پارلیمان ایک مقدس ادارہ ہے‘ پارلیمان کے تقدس پر بحث کے لئے ایک دن مختص کرلیں جس میں ایک دوسرے کا مؤقف سنا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کا مؤقف سننا چاہیے۔ پرائیویٹ ممبر ڈے پر ایجنڈا کے مطابق کارروائی کی جائے۔