پنجاب حکومت کی دس سالہ مجموعی کارکردگی کی بھرپور تشہیر کرنے کا فیصلہ

 
0
369

لاہور ،جنوری 23(ٹی این ایس):مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے اپنے دو ادوار کی مجموعی کارکردگی کی بھرپور تشہیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلہ میں متوقع طور پر گرینڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جامع رپورٹ عوام اور میڈیا کے سامنے رکھی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس سلسلہ میں چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں تمام محکموں کو اپنی دس سالہ کارکردگی کی جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل دس سالہ مجموعی کارکردگی کو سامنے لایا جائے گا۔