نقیب اللہ کے قتل کا معاملہ افسوسناک ہے، نفیسہ شاہ

 
0
1576

اسلام آباد ،جنوری 23(ٹی این ایس):پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں نقیب اللہ کے قتل میں رائو انوار ملوث ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں آئی جی پولیس کو صوبائی حکومت کی مشاورت سے نہیں لگایا گیا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی میں نقیب اللہ کے قتل کا معاملہ افسوسناک ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اگر نقیب اللہ کے قتل میں سابق ایس ایس پی رائو انوار ملوث ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ نقیب الللہ کے لواحقین کو انصاف مل سکے۔

انہوں نے کہاہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں آئی جی سندھ حکومت کی مشاورت سے نہیں لگایا گیا ۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ موجودہ حالات میں صرف پی پی پی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو اجاگر کررہی ہے اور عوام کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمساہہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن بھارت کی جانب سے آئے دن لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے بے گناہ افراد اور بچے شہید ہو رہے ہیں۔ عالمی برادری کو اس حوالے سے نوٹس لینا چاہیے۔