پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے اجراء کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی

 
0
280

اسلام آباد جولائی 26 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے اجراء کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں سپیکر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیب کی حراست میں سابق صدر آصف علی زرداری کی 29 جولائی سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں تاکہ وہ آئین اور قواعد کے تحت قومی اسمبلی میں اپنے حلقہ کے عوام کی نمائندگی کر سکیں۔