کینال روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق 

 
0
352

لاہور، جنوری 15 (ٹی این ایس):نواب ٹاؤن کے علاقہ کینال روڈ پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیاپولیس نے لاش مردہ خانہ منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق عاقب نامی نوجوان موٹر سائیکل پر کینال روڈ پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار گرایا۔ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ موقع پر درجنوں افراد جمع ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے متوفی کی لاش مردہ خانہ بھجوا دی۔ پولیس کے مطابق متوفی عاقب کشمیر کا رہائشی تھا۔ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش شروع کر دی گئی ہے جسکو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔