شاہدرہ ، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون دورانِ زچگی جاں بحق 

 
0
441

لاہور، جنوری 15 (ٹی این ایس):شاہدرہ کے علاقہ بیگم کوٹ میں ڈلیوری کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی۔ متوفیہ کے لواحقین کے احتجاج کرنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا کر تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق مقامی رہائشی ارشد اپنی اہلیہ سنبل کو ڈلیوری کے لئے مقامی ہسپتال لایا جہاں ڈلیوری کے دوران خاتون سنبل دم توڑ گئی۔

متوفیہ کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ متوفیہ کی موت ڈاکٹروں کے غلط انجکشن لگانے اور غفلت کے باعث ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے متوفیہ کے لواحقین کے اسرار پر لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا د ی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔