کراچی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کا ایک اور واقع رونما، میڈیکل رپورٹ میں تصدیق       

 
0
379

کراچی، جنوری 16 (ٹی این ایس): شہر قائد میں مبینہ زیادتی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ لانڈھی ظفر ٹاؤن کی بچی 22 دسمبر کو درندگی کا نشانہ بنی۔ میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہو گئی۔

شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع ظفر ٹاؤن کی 8 سالہ بچی دکان پر چیز لینے گھر سے نکلی۔ سرمئی کلر کی جیکٹ پہنے نامعلوم شخص نے آواز دے کر اسے روک لیا اور گھر سے دور ریل کی پٹڑیوں کے قریب جھاڑیوں میں درندگی کا نشانہ بنایا۔

طیبہ کی والدہ کے مطابق بچی گھر واپس آئی تو بہت زیادہ رو رہی تھی جیسے ہی واقعے کا علم ہوا وہ اسے فوراً جناح ہسپتال لے گئے۔ میڈیکل ٹیسٹ کروایا تو بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہو گئی جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرایا گیا۔

دوسری جانب، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ابتک 8 افراد سے تفتیش کی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق، ان میں سے ایک ملزم خالد کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے ابراہیم حیدری اور دیگر مقامات پر زیادتی کا اعتراف کیا تھا۔ مزید تحقیقات کیلئے ملزم کو ایس آئی یو کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ ملزم خالد کا ڈی این اے سیمپل بھی لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔