تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان خاموش این آر او ہوچکا: نہال ہاشمی

 
0
402

لاہور ،اگست 28(ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان خاموش این آر او ہوچکا ہے ۔زرداری نے اپنے اہداف حاصل کر لئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان خاموش این آر او ہوچکاہے اور اس کی مثال سینیٹ الیکشن ہیں ۔ پیپلز پارٹی کو اس کے اہداف مل چکے ہیں۔ آصف زرداری پر چلنے والا کیس سپریم کورٹ کے سوموٹو لینے پر بنایا گیا تھا اور یہ کیس نوازشریف نے نہیں بنایا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر زرداری صاحب کی مجبوری سندھ حکومت تھی تو وہ انہوں نے حاصل کرلی اور سینیٹ میں ان کا ڈپٹی چیئر مین سینیٹ بن گیا ۔ اگر وہ چاہتے تو خود صدارتی امیدوار کھڑے ہوجاتے اور کسی کو ان پر کوئی اعتراض بھی نہ ہوتا اور سب پارٹیاں ان کو ووٹ دیتیں لیکن وہ ایسے شخص کو صدارتی امیدوار کے طور پر لے آئے ہیں جس پر مسلم لیگ ن کے تحفظات ہیں اوراس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ ان کی کچھ مجبوریاں اور اہداف ہیں جو وہ حاصل کرچکے ہیں۔