گوادر میں ایک نیا شہر بسایا جارہا ہے جہاں صرف چینی باشندے قیام کریں گے: اکنامک ٹائمز

 
0
1207

گوادر،اگست 28(ٹی این ایس): گوادر میں ایک نیا شہر بسایا جارہا ہے جہاں صرف چینی باشندے قیام کریں گے اور یہ درجنوں یا سینکڑوں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہوں گے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق ان کی تعداد تقریباً 5 لاکھ ہو گی۔

”اکنامک ٹائمز“کے مطابق نئے شہر کی تعمیر پر 15 کروڑ ڈالر (تقریباً ساڑھے 18ارب پاکستانی روپے) خرچ کئے جارہے ہیں۔ یہ چینی شہر پاک چین اقتصادی راہداری کا ہی حصہ ہے اور یہ ایک بڑا فنانشل مرکز بھی ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق چائنہ پاک انویسٹمنٹ کارپوریشن نے گوادر میں 3.6 ملین سکوائر فٹ جگہ بھی خرید لی ہے جہاں اس شہر کی تعمیر کی جائے گی۔

اس شہر میں قیام کرنے والے تمام چینی افراد وہ ماہرین اور ملازمین ہوں گے جو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ چینی شہر کی تکمیل اگلے چار سال میں مکمل ہو جائے گی۔