سینٹ  اجلاس میں ن لیگ کا دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ

 
0
337

اسلام آباد،اگست 28(ٹی این ایس):قائم مقام چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والہ کے زیرصدارت سینٹ کے اجلاس میں ن لیگ نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کر دیااور اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کےخلاف علامتی واک آو¿ٹ بھی کیا۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ الیکشن میں بے ضابطگی سنجیدہ معاملہ ہے،پارلیمانی کمیشن کی تشکیل کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں۔

ن لیگ نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کی تشکیل کامطالبہ کر دیا اوراپوزیشن جماعتوں نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کےخلاف علامتی واک آؤٹ بھی کیا۔

اجلاس میں الیکشن کے دوران جاں بحق شہریوں ،سینیٹرآصف کرمانی کے والداورکلثوم پروین کے بھائی کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی ۔